کرونا نے بالی ووڈ کی دبنگ سپراسٹار بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کو شکار بنا لیا ہے۔ کنیکا کپور کے کرونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
"ٹائمز آف انڈیا" ویب سائٹ کے مطابق کینکا کپورنے کرونا کاشکار ہونے کے بعد ٹیسٹ کرائے ہیں اور نتیجہ ہر بار مثبت رہا ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق کنیکا کپور 9 مارچ کو برطانوی دارالحکومت لندن سے واپس آئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں کھانسی اور بخار کی شکایت محسوس کی۔ اس پرانہوں نے اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت رہا۔انہیں 20مارچ کو پہلی بار اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
کنیکا کپور کے خاندان کاکہنا ہے کہ 41 سالہ گلو کارہ نے چوتھی بار کرونا کا ٹیسٹ کرایا مگر نتیجہ ہر ہر بار مثبت رہا ہے۔
اس کے خاندان کے ایک شخص نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کنیکا علاج معالجے سے متعلق غیر ذمہ دار ہے۔ ملک میں سفری پابندیوں کی وجہ سے ہم اسے جدید علاج کے لیے ہوائی جہاز کے ذریعہ بھی منتقل نہیں کرسکتے۔ ہم ان کی صحت یابی کے لیے صرف دعا ہی کرسکتے ہیں۔
کنیکا کپور اس وقت سنجے گاندھی گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ہیں لیکن انسٹی ٹیوٹ کے انتظامیہ کی جانب سے ان کے "اداکا رانہ سلوک" پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔ بھارت میں اب تک ایک ہزار سے زیادہ افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوچکی ہے۔