متحدہ عرب امارات: کرونا وائرس سے مزید دو اموات، 41 نئے کیسوں کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات نے گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس سے مزید دو اموات اور 41 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے۔

یو اے ای کی وزارت صحت کے مطابق اب تک اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے اور کل 611 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement

وزارت صحت کے مطابق ایک متوفیٰ عرب شہری ہے،اس کی عمر 48 سال تھی اور وہ پہلے سے دل کے عارضے،بلند فشار خون اور ذیابطیس کا مریض تھا۔

دوسرا متوفیٰ ایشیائی مرد تھا، اس کی عمر 42 سال تھی اور وہ بھی دل کے عارضے میں مبتلا تھا۔

یو اے ای کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک ملک میں دو لاکھ 20 ہزار افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

قبل ازیں ابو ظبی کے محکمہ صحت نے یو اے ای میں آیندہ دس روز میں موبائل ٹیسٹنگ سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے اس نئی مہم کا افتتاح کیا تھا ۔ابو ظبی میں ایک موبائل ٹیسٹ مرکز قائم کیا گیا تھا۔ اس کے ذریعے لوگ اپنی کاروں ہی میں بیٹھے بیٹھے اس مہلک وائرس کا ٹیسٹ کراسکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں