روسی صدر پوتین سے مصافحہ کرنے والے ڈاکٹر پروتسینکو کرونا وائرس کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

روس کے دارالحکومت ماسکو میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے قائم کردہ نئے اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر ڈینس پروتسینکو خود اس مہلک مرض کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انھوں نے ایک ہفتہ قبل روسی صدر ولادی میر پوتین سے مصافحہ کیا تھا۔تب صدر پوتین نے ماسکو میں قائم کردہ کومونرکا اسپتال کا دورہ کیا تھا۔

کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر پروتسینکو نے اسپتال میں واقع اپنے دفتر میں خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بہتری محسوس کررہے ہیں۔

تاہم کریملن نے ابھی تک ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ،جس سے یہ ظاہر ہو کہ صدر پوتین نے بھی کرونا وائرس کا اپنا کوئی ٹیسٹ کرایاہے۔انھوں نے ڈاکٹر پروتسینکو سے 24 مارچ کو ملاقات کے وقت عام لباس زیب تن کررکھا تھا اور پیشگی حفاظتی تدابیر کو نظرانداز کیا تھا، جس پر انھیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

البتہ انھوں نے اس ملاقات کے بعد اسپتال میں مریضوں کے کمروں میں جاتے وقت زرد رنگ کا حفاظتی سوٹ زیب تن کررکھا تھا۔

منگل کے روز روس نے کرونا وائرس کے 500 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔روس میں اس مہلک وَبا کے پھیلنے کے بعد ایک دن میں متاثرین کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہےاور اب تک ملک میں کل متاثرہ افراد کی تعداد 2337 ہوچکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں