سعودی عرب: کرونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹے میں مزید 6 اموات ، 157 نئے کیس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کا شکار مزید چھے افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اوراس مہلک وائرس سے متاثرہ 157 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

سعودی وزارتِ صحت کے مطابق بدھ تک کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے اور اب تک مملکت میں 1720 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement

وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مدینہ منورہ میں تین مکین اور ایک سعودی شہری کرونا وائرس سے جاں بحق ہوا ہے۔دارالحکومت الریاض اور مکہ مکرمہ میں اس مہلک وائرس سے مزید ایک ایک موت ہوئی ہے۔

کرونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسوں میں 78 کا تعلق مدینہ منورہ ،55 کا مکہ مکرمہ ، سات کا الریاض اور چھے کا القطیف سے ہے۔جدہ ، الہفوف میں تین، تین ، تبوک اور طائف میں دو، دو اور الحناکیہ میں کرونا وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق سعودی عرب میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 264 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سعودی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گذشتہ اتوار کو مختلف اقدامات کا اعلان کیا تھا۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک فرمان کے تحت (کرونا وائرس کا شکار) تمام شہریوں ، مکینوں اوراقامے کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو علاج معالجے کی مفت سہولت مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکومت نے جدہ میں مکینوں اور شہریوں کے داخلے یا وہاں سے خروج پر پابندی عاید کردی ہے۔جدہ کی گورنری میں کرفیو کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔اس کا آغاز اب شام سات بجے کے بجائے سہ پہر تین بجے ہوتا ہے اور یہ صبح چھے بجے تک نافذ العمل رہتا ہے۔

تاہم سکیورٹی فورسز ،فوج اور میڈیا سمیت اہم سرکاری اور نجی شعبوں میں کام کرنے والے اہلکار اور شعبہ صحت میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر حضرات اور طبی عملہ کو کرفیو کی پابندیوں سے مستثنا قرار دیا گیا ہے۔

حکومت نے گذشتہ ہفتے مملکت کے تیرہ صوبوں میں شہریوں اور مکینوں پر سفری پابندی عاید کردی تھی۔جدہ سے پہلے 23 مارچ کو مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور دارالحکومت الریاض میں سہ پہر تین بجے سے صبح چھے بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔اس کے تحت ان شہروں سے خروج یا ان میں دخول پر پابندی عاید ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں