یورپ میں کرونا کے سبب 30 ہزار سے زیادہ افراد فوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یورپ میں کرونا وائرس کے سبب اب تک 30 ہزار سے زیادہ انسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ان میں دو تہائی سے زیادہ اموات اطالیہ اور ہسپانیہ میں ہوئی ہیں۔ فرانس پریس نیوز کے مطابق یہ تعداد بدھ کو گرینچ کے وقت کے مطابق صبح سات بجے تک کی ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری اعداد و شمار کا سہارا لیا گیا۔

Advertisement

یورپ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا براعظم ہے۔ یہاں اب تک اس وائرس کے 458,601 کیس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ یورپ میں سب سے زیادہ اموات اطالیہ میں ہوئیں جہاں 12,428 افراد موت کی نیند سو چکے ہیں۔ اس کے بعد ہسپانیہ 8189 اموات کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3523 اموات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ادھر چین میں نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بدھ کے روز کرونا کے 36 نئے کیسوں کا انکشاف کیا ہے۔ چین میں دسمبر 2019 میں پہلی بار کرونا وائرس کے نمودار ہونے کے بعد سے اب تک 81,554 کیسوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ملک میں اس وبائی مرض کے سبب موت کا شکار ہونے والوں کی تعداد 3312 ہے۔

جرمنی میں روبرٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 67,366 تک پہنچ گئی ہے۔ وائرس کے سبب اب تک 732 افراد فوت ہو چکے ہیں۔

اسرائیل میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5591 ہے جن میں 97 کی حالت تشویش ناک ہے۔ وائرس کے سبب مرنے والوں کی تعداد 21 ہو چکی ہے جب کہ 223 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

میکسیکو میں وزارت صحت نے منگل کے روز بتایا کہ کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 1215 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 29 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

تھائی لینڈ میں کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے قائم مرکز کے ترجمان نے بتایا کہ ملک میں کرونا کے کیسوں کے سامنے آنے اور متاثرہ افراد کے فوت ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک میں اب تک وائرس کے 1771 کیسوں اور 12 افراد کی وفات کا اندراج ہو چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں