.

یو اے ای: کرونا وائرس کی معلومات اور سوال وجواب پر مبنی ’وقایہ‘ ویب سائٹ کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے بارے میں عوامی آگاہی کے لیے وقایہ کے نام سے ایک نئی ویب گاہ شروع کی ہے۔

یو اے ای کی نیشنل ایمرجنسی کرائسس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این سی ای ایم اے) نے بدھ کو وقایہ(ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ وقایہ ڈاٹ اے ای https://www.weqaya.ae/en) کا آغاز کیا ہے۔اس میں کرونا وائرس کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں اور کووِڈ 19 کے بارے میں سوال وجواب کا ایک سیکشن بھی ہے۔

اس میں شہریوں کو رہ نما ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ کیسے سماجی فاصلہ اختیار کرکے کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔انھیں احتیاطی تدابیراختیار کرنے کے لیے رہ نمائی فراہم کی گئی ہے۔

اس ویب گاہ کے ذریعے یو اے ای میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر عمل درآمد میں مدد ملے گی۔اس سے پانچ اپریل تک ملک میں چلائی جانے والی صفائی ستھرائی کی مہم کے دوران میں کرفیو کے بارے میں آگہی دینے بھی مدد ملے گی۔