ترک نیوی کے لیبیا کی العجیلات شہر پرمیزائل حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لیبیا کی قومی فوج کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز ترکی کی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے لیبیا کے العجیلات پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ دوسری طرف لیبیا کی قومی فوج نے ترکی کی طرف سے میزائل حملے کو لیبیا کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی اور خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ترک نیوی کے ایک جنگی جہازسے دارالحکومت طرابلس کے مغرب میں الجیلات شہر پر میزائل داغے۔ یہ شہر اس وقت لیبیا کی قومی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ ذرائع نے ترکی کی طرف سے کی گئی اس کارروائی کو خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ترکی کے جنگی بحری جہاز نے سمندر سے داغے گئے میزائل العجیلات کے مضافات میں الظہیرہ علاقے میں شہری کے فارم پر گرے۔ تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا نے شہریوں کے ذریعہ امریکی ساختہ آر ای ایم -66 میزائلوں کی تصاویر اور بحری جہاز کی تصاویر کے ساتھ میزائل داغے جانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں