.

قطر میں کرونا وائرس کے ڈھائی سو نئے کیسوں کی تصدیق، کل تعداد 1325 ہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر کی وزارت برائے صحتِ عامہ نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کرونا وائرس کے ڈھائی سو نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ اس خلیجی عرب ریاست میں اس مہلک وائرس سے اب تک 1325 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 109 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

قطر نے اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام غیر ضروری کاروباروں کو تاحکم ثانی بند کردیا ہے۔ البتہ سپر مارکیٹیں اور دواخانے بدستور کھلے ہیں۔

قطری حکومت نے 17 مارچ کو مساجد کو بند کرنے کا حکم دیا تھا اور جمعہ سمیت پنج وقتہ نمازوں کی باجماعت ادائی کو موقوف کردیا تھا۔

قطری حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے شاپنگ مالوں میں واقع بنکوں کی تمام شاخوں اور دکانوں کو بھی بند کردیا تھا۔اس نے حجام کی دکانیں ، ہوٹلوں میں ورزش گاہیں اور پرچون کی دکانیں بھی بند کردی ہیں اور انڈسٹریل ایریا میں تمام سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں۔