.

وڈیو: کرونا سے نمٹنے کے لئے موبائل ہسپتال سعودی مسلح افواج کے حوالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت دفاع نے شاہ فہد ہسپتال برائے مسلح افواج کے اندر ایک موبائل ہسپتال کو ساز و سامان اور لوازمات سے لیس کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اس کا مقصد کرونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں حفاظتی طبی اقدامات کے ضمن میں انتہائی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے۔ یہ اقدام بحرانی صورت حال سے نمٹنے والی انتظامیہ کے منصوبوں کو سرگرم کرنے کے لیے وزارت صحت کا معاون ثابت ہو گا۔

اس حوالے سے مربوط طبی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی اس نوعیت کے ہسپتالوں کے لیے موزوں جدید ترین طبی آلات اور مشینوں کو استعمال کے لیے نصب کیا گیا ہے۔ اس طرح کی ہنگامی صورت حال میں اہلیت کے حامل طبی عملے کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کی صحت و سلامتی کا تحفظ ہے۔

العربیہ کی ٹیم نے شاہ فہد ہسپتال برائے مسلح افواج میں طبی انتظامیہ کی جانب کی گئی تیاریوں کو دیکھنے کے لیے وہاں کا دورہ کیا۔ یہ موبائل ہسپتال 50 سے زیادہ بستروں پر مشتمل ہے۔ اسے تمام خصوصی طبی لوازمات سے لیس کیا گیا ہے۔