برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حاملہ منگیتر میں کرونا وائرس کی علامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حاملہ منگیتر کیری سائمنڈز میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ علامات ظاہر ہونے کے بعد گذشتہ ایک ہفتہ بستر پر ہی گزارہ ہے اور اب وہ بہتری محسوس کررہی ہیں۔

کیری نے کہا کہ’’ میں نے کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد گذشتہ ایک ہفتہ بستر پر ہی رہی ہوں لیکن مجھے اس کے ٹیسٹ کرانے کی ضرورت پیش نہیں آئی ہے۔‘‘

انھوں نے کہا :’’ حاملہ ہونے کے ساتھ کووِڈ-19 کا شکار ہونا ظاہر ہے تشویش کی بات تو ہے۔میں دوسری حاملہ عورتوں سے یہ کہوں گی کہ مہربانی کرکے پڑھیں اور تازہ بہ تازہ ہدایات پر عمل کریں کیونکہ میں نے انھیں بہت مددگار پایا ہے۔‘‘

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن گذشتہ ہفتے خود کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور اس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے الگ تھلگ رہ رہے ہیں۔ انھوں نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ان میں اب بھی کووِڈ-19 کی معمولی علامات پائی جارہی ہیں اور جسمانی درجہ حرارت زیادہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں