امریکا:روسی سفیدفام سپر ماشسٹ تحریک غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا نے روس سے تعلق رکھنے والے انتہائی دائیں بازو کے سپر ماشسٹ گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا نے کسی سفید فام تنظیم کو دہشت گرد قراردیا ہے۔

امریکا کے محکمہ خارجہ نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’روسی امپیریل موومنٹ سینٹ پیٹرزبرگ میں فوجی تربیتی کیمپ چلا رہی ہے اور مغربی دنیا سے تعلق رکھنے والے نیو نازیوں کو اپنی جانب راغب کررہی ہے۔‘‘

Advertisement

محکمہ خارجہ کے انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار ناتھن سیلز نے ایک بیان میں کہا ہے:’’ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا نے سفید فام سپر ماشسٹوں کو دہشت گرد قراردیا ہے۔اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ انتظامیہ اس خطرے کو کتنا سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں