دبئی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ملک گیر قومی صفائی پروگرام کے دوران میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ ہے اورلوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی عاید ہے۔اس دوران میں پیدل اور سائیکل سواروں کو گھروں سے باہر نکلنے کی صورت میں حکومت سے اجازت لینے کی ضرورت ہوگی۔
سوموار دبئی میں کو ٹرانسپورٹ کے متبادل کے طور پر پیدل چلنے اور سائیکل سواری کو متعارف کرایا گیا ہے لیکن اس کے لیے بھی لوگوں کو اجازت نامہ لینے کی ضرورت ہے۔
دبئی حکومت نے اتوار کو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے قومی صفائی پروگرام کے تحت لوگوں کی 24 گھنٹے عام نقل وحرکت پر پابندی عاید کردی تھی۔
پولیس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ پیدل چلنے یا سائیکل سواری کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی غرض سے اس ویب سائٹ پر اپنے ناموں اور دیگر تفصیل کا اندراج کریں:https://dxbpermit.gov.ae/permits.
Supreme Committee of Crisis & Disaster Management in Dubai: The movement permit website is for general members of the public who are allowed to go out for essential needs such as buying food and medicine, medical emergencies and for COVID-19 testing. pic.twitter.com/FepsvrjR3w
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) April 5, 2020
دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ یہ ویب سائٹ عام لوگوں کے نقل وحرکت کے اجازت نامے کے حصول کے لیے ہے۔ انھیں اشیائے ضروریہ ، خوراک اور ادویہ وغیرہ کی خریداری کے لیے گھر سے باہر جانے کی اجازت ہے۔وہ ہنگامی طبی امداد اور کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کے لیے بھی جاسکتے ہیں۔‘‘
کمیٹی نے وضاحت کی ہے کہ جو لوگوں ٹریفک اور نقل وحرکت کی پابندیوں سے مستثنا شعبوں میں کام کررہے ہیں، انھیں اس نئی ویب سائٹ پر اپنا اندراج کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔