.

برطانیہ میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے 786 اور نیویارک میں731 ہلاکتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ اور امریکا کی ریاست نیویارک میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے ڈیڑھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ کی وزارت صحت نے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ کووِڈ-19 سے گذشتہ دو روز میں ہلاکتوں میں کمی کے بعد پھر اضافہ ہوگیا ہے اور ایک دن میں 786 نئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

وزارت نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 6 اپریل کو شام پانچ بجے تک برطانیہ میں کرونا وائرس کے مثبت کیسوں میں سے 6159 کی موت واقع ہوچکی ہے۔سوموار کو اس نے ہلاکتوں کی تعداد 5373 بتائی تھی۔

ادھر امریکا کی ریاست نیویارک میں بھی گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے ریکارڈ 731 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ریاست میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5489 ہوگئی ہے۔اس سے پہلے جمعہ کو نیویارک میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ 630 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔