.

جرمنی کے اسپتالوں میں 650 سعودی ڈاکٹروں کی خدمات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جرمنی کے اسپتالوں میں کرونا کے علاج کے لیے کام کرنے والے مقامی اور دوسرے غیر ملکی ڈاکٹروں میں 650 سعودی ڈاکٹر بھی شامل ہیں جو اس وبا کا شکار ہونے والے مریضوں کی صحت یابی اور ان کی بحالی میں مدد کررہےہیں۔

جرمنی میں وزارت تعلیم کے ثقافتی اتاشی ڈاکٹر منیر مطنی العتیبی نے بتایا ہے کہ جرمنی میں مقامی ڈاکٹروں کے ساتھ سعودی عرب کے سیکڑوں ڈاکٹرکرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج اور اس وباء سے نمٹنے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔ا انہوں نے ڈاکٹروں کی کرونا کے خلاف خدمات پرانہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا اور انہیں انسانیت کے سفیر قرار دیا۔

ثقافتی اتاشی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی جانب سے کرونا وائرس نمٹنے میں مدد فراہم کرنے پر الریاض حکومت کا شکریہ ادا کیا۔