امریکا میں کرونا وباء کا زور ٹوٹنے لگا ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں کرونا کی وباء کا زور ٹوٹنے لگا ہے۔ وائٹ ہائوس میں ایک پریس بریفنگ میں کرونا بیماری پر قابو پانے کے مثبت اشارے مل رہے ہیں اور ہم اس بیماری کے خلاف کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وبائی مرض کا دبائو کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا ایک مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ہمارا مقصد کرونا کو شکست دینا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی شام تک امریکا میں کرونا کے 20 لاکھ مشتبہ مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

ٹرمپ نے کرونا کے خلاف جنگ کے لیے فرنٹ لائن کے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

کرونا بحران کے معاشی اثرات پر ٹرمپ نے زور دیا کہ امریکا معاشی محرک پیکجوں کی بدولت ایک بار پھر آگے بڑھے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں