.

قیمتوں میں اضافے کے لیے 'اوپیک پلس' ممالک تیل کی پیداوار میں کمی پرمتفق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم' اوپیک پلس' نے مئی اور جون کے مہینوں میں تیل کی پیداوار 10 ملین بیرل تک کم کرنے پراتفاق کیا ہے تاکہ تیل کی مسلسل گرتی قیمتوں کو مستحکم کیا جاسکے۔

خبررساں اداروں کے مطابق 'اوپیک پلس' گروپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے رکن ممالک نے مئی اور جون میں تیل کی پیداوار 10 ملین بیرل یومیہ رکھنے پراتفاق کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی پیداوار میں بہ تدریج کمی لائی جائے گی۔ پلان کے تحت جولائی سے رواں سال دسمبر تک کی یومیہ پیداوار 8 ملین بیرل تک لائی جائے گی۔ اس کے بعد اس میں مزید کمی کرتے ہوئے اپریل 2022ء تک تیل کی یومیہ پیداوار چھ ملین بیرل تک لائی جائے گی۔

اوپیک پلس کا آئندہ اجلاس 10 جون کو ہوگا جس میں عالمی آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں