.

یورپی ممالک کا کرونا کے خلاف 5 کھرب یورو کا ریسکیو منصوبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یوروپی وزرائے خزانہ نے جمعرات کی شام ہونے والے اجلاس میں کرونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے 500 ارب یورو کے منصوبے کی منظوری دی تاکہ کرونا وائرس سے ہونے والے معاشی نقصان کی تلافی اور اس وباء پر قابو پانے میں مدد فراہم کی جاسکے۔ تاہم اس منصوبے میں یورپی یونین نے قرضوں تک رسائی کے مشترکہ اطالوی - اسپانوی - فرانسیسی مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

یورو گروپ کےترجما ن نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے پانچ سو ارب یورو کی رقم مختص کئے جانے پر تمام ممالک کے تحفظات دور ہوگئے ہیں۔ اس موقعے پرفرانسیسی وزیر خزانہ برونو لیمری نے اس منصوبے کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی شام کا اجلاس اور اس میں ہونے والا فیصلہ "بہترین معاہدہ" ہے جس میں کرونا کی وباء سے نمٹنے کے لیے پانچ کھرب یورو کی رقم مختص کی گئی ہے۔

لیمر نےاجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ یہ معاہدہ یورپی یونین کے لیے ایک اہم دن کی نمائندگی کرتا ہے۔

جرمن وزیر خزانہ اولاف شولٹزبھی فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اسے یورپی یونین کے عظیم اقدامات میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم سب ایک مشترکہ ردعمل فراہم کریں جس سے ہمارے ممالک کو صحت سے متعلق چیلنجوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ معاشی چیلنجوں پر قابو پانے کی سہولت ملےگی اور ہم کرونا جیسی وباء کو کنٹرول کرنے اور آئندہ کے لیے اس طرح کے بحرانوں کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں آجائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں