امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یمن میں عرب اتحاد کی طرف سے جنگ بندی کےاعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے حوثی باغیوں پر پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے ایلچی کی نگرانی میں حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کریں۔
پومپیو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سعودی زیر قیادت اتحاد نے یمن میں یک طرفہ فائر بندی کا اعلان کیا ہے۔
Pleased to see the Saudi-led Coalition’s announcement of a unilateral ceasefire in #Yemen. We urge the Houthis to respond in kind and cooperate with @OSE_Yemen, who has called for urgent talks between the parties. The Yemeni people deserve peace.
— Secretary Pompeo (@SecPompeo) April 10, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ ہم حوثیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب کے ساتھ تعاون کریں جنہوں نے فریقین کے مابین فوری مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی عوام مزید جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ تمام فریقین کو اس جنگ بندی کو مستقل بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
قبل ازیں امریکا نے حوثیوں پر زور دیا تھا کہ وہ یمن میں آئینی حکومت اور عرب اتحاد کی طرف سے اعلان کردہ جنگ بندی کے فیصلے کا مثبت جواب دے۔
یمن میں امریکی سفیر کرسٹوفر ہینزیل نے یمن میں جنگ بندی کے اعلان کی حمایت کرنے کے ساتھ اس کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکی سفیر نے یمن میں لڑائی ختم کرنے اور فریقین پر مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر تمام مسائل حل کرنے پر زور دیا۔
-
یمن میں جنگ بندی،سعودی عرب کے کشیدگی کے خاتمے کے لیے عزم کا مظہر:عالمی ایلچی
اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفیتھس نے سعودی عرب اوراس کی قیادت کے یمن میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے عزم کو سراہا ہے۔ انھوں نے ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد کا یمن میں فائر بندی کا فیصلہ دانش مندانہ ہے : قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کی جانب سے یمن میں دو ہفتوں کے لیے فائر بندی ... مشرق وسطی -
یمن میں فائر بندی خطے میں استحکام کے لیے ہماری کوششوں کی عکاس ہے : شہزادہ خالد
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ یمن میں فائر بندی سعودی عرب کی اُن کوششوں کی عکاسی کرتی ہے جو وہ خطے میں استحکام ... مشرق وسطی