ایران میں کرونا سے 4357 ہلاکتیں، متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایرانی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے مزید 125 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4357 ہو گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مزید سیکڑوں افراد میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ایرانی وزارت صحت کی طرف سے ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں کرونا سے کل 4357 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ہفتے کے روز مزید 1837 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی جس کے بعد متاثرین کی تعداد 70 ہزار 29 ہو گئی۔ ان میں 3987 مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک ایران میں کرونا سے متاثرہ 41 ہزار 947 کرونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ایرانی اسپتالوں میں اب تک 2 لاکھ 51 ہزار 703 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔

درایں اثناء ہفتے کے روز ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ ملک میں لاک ڈائون کی پابندیوں میں معمولی نرمی کر رہے ہیں مگر شہریوں کو بہت زیادہ محتاط رہنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا جب کل ہفتے کو کرونا سے مزید 122 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایران میں 18 اپریل سے بعض کمپنیوں کو کام شروع کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں جمعہ کو ایرانی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ ملک میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4332 ہو گئی ہے جب کہ 68192 افراد اس وباء کا شکار ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران میں کرونا کا پہلا مریض 19 فروری کو وسطیٰ شہر قم میں سامنے آیا اور اس کے بعد یہ وباء پورے ملک میں تیزی کے ساتھ پھیل گئی تھی اور اس نے ایران کے تمام صوبوں اور شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں