بیرون ملک پھنسے سعودی شہریوں کے پہلے قافلے کی وطن واپسی
جمعہ کے روز خصوصی پرواز سے 250 سعودی شہری انڈونیشیا سے وطن واپس پہنچ گئے
کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد بیرون ملک پھنسے سعودی عرب کے شہریوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز جمہوریہ انڈونیشیا سے سعودی شہریوں کے ایک گروپ کو خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچایا گیا۔ کرونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے سعودی شہریوں کا یہ پہلا قافلہ ہے جو ملک میں واپس پہنچا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بیرون ملک پھنسے شہریوں کو عزت وتکریم کے ساتھ واپس لایا گیا جہاں الریاض کے ہوائی اڈے پر وزارت خارجہ، وزارت سیاحت، وزارت صحت اور شہری ہوا بازی کی جنرل اتھارٹی کے نمائندوں نے ان کا استقبال کیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی عرب ایئر لائن کا طیارہ جمعہ کی صبح انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے 250 سعودی شہریوں کو لے کر ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔ اس موقعے پر سعودی محکمہ صحت کے حکام موجود تھے جنہوں نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا طبی معائنہ کیا۔
قبل ازیں انڈونیشیا میں موجود شہریوں کو سعودی عرب روانگی کے وقت جکارتا میں متعین سعودی عرب کے سفیر عصام عابدالثقفی نے الوداع کیا۔ انڈونیشیا میں پھنسے سعودی شہریوں کی وطن واپسی کے انتظامات سعودی حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں قائم کردہ کرائسز سیل کی جانب سے کیے گئے تھے۔
-
سعودی عرب میں خالی مسافر طیاروں کو اترنے کی اجازت مل گئی
مسافر طیارے میں سوار ہونے سے قبل میڈیکل ریلیز فارم جمع کرانا لازمی قرار مشرق وسطی -
سعودی عرب: شاہ سلمان کے حکم پر زایدالمیعاد ویزوں کی مدت میں تین ماہ کی توسیع
سعودی عرب نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر 25 فروری سے 24 مئی تک جن ویزوں کی مدت ختم ہورہی تھی،ان میں کسی اضافی فیس کے بغیر ... بين الاقوامى -
سعودی عرب:24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے تین اموات ،355 نئے کیسوں کی تصدیق
سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے تین اموات کی تصدیق کی ہے اور 355 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے۔ مملکت میں اب کل کیسوں کی تعداد ... بين الاقوامى