خامنہ ای ہم پر برستے ہیں اور ڈیموکریٹس ان کی فنڈنگ کے خواہاں ہیں : امریکی سینیٹر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر ٹیڈ کروز نے ڈیموکریٹک خاتون سینیٹر ڈیان وینشٹائن کے اُس بیان کا جواب دیا ہے جس میں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تہران کے لیے آئی ایم ایف کے قرضے میں رکاوٹ نہ ڈالے۔

کروز نے اپنی ٹویٹ میں خاتون سینیٹر کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای "امریکا مردہ باد" کے نعروں کی قیادت کرتے ہیں۔ وہ امریکا کو تباہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور اسے "سب سے بڑا شیطان" کا نام دیتے ہیں اور ہمارے سینیٹ کے ارکان چاہتے ہیں کہ انہیں (خامنہ ای کو) کروڑوں ڈالر بھیج دیے جائیں؟ ٹھیک اسی موقع پر سینیٹ میں ڈیموکریٹس ارکان امریکا میں چھوٹی کمپنیوں کی مالی معاونت سے متعلق ایک اہم قرارداد کے راستے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں"!

Advertisement

اس سے قبل ڈیموکریٹک خاتون سینیٹر ڈیان وینشٹائن نے اپنی ٹویٹ میں ایک سرکاری بیان منسلک کرتے ہوئے کہا تھا کہ "اس وبائی وائرس نے ایران کو شدید طور پر متاثر کیا ہے۔ ساتھ ہی خطے میں وائرس کے زیادہ پھیلاؤ کا بھی امکان ہے۔ ایسے میں صدر ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ کرونا کو قابو کرنے کے واسطے ایران کی جانب سے آئی ایم ایف سے ہنگامی قرضہ حاصل کرنے کی درخواست کو سپورٹ کریں"۔

امریکی نیوز چینل CNN اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کر چکا ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ آئی ایم ایف کو ایران کے لیے 5 ارب ڈالر کا قرضہ دینے سے روکنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

امریکی ذمے داران یہ سمجھتے ہیں کہ مذکورہ رقم واقعتا ایران میں صحت کے بحران کے حل کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے CNN کو بتایا کہ "دنیا میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست نقد رقوم حاصل کرنے کے واسطے کوشاں ہے۔ اس کا مقصد ایرانیوں کے لیے دوائیں خریدنا نہیں بلکہ بیرون ملک اپنی مہم جوئیوں کی فنڈنگ کرنا ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں