لیبی فوج نے مصراتہ میں ترکی کے دو ڈرون طیارے مار گرائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی قیادت میں لڑنے والی فوج نے مصراتہ شہر میں ایک کارروائی کے دوران ترکی کے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لیبی فوج کی طرف سے جمعہ کے روز کی گئی ایک کارروائی میں بوقرین، السدادہ، الوشکہ، وادی زمزم اور الھیشہ میں قومی وفاق حکومت کی پیش قدمی روکتے ہوئے اسے بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ اس دوران لیبیا کی نیشنل آرمی نے جنگی طیاروں کی مدد سے ترکی کے دو مسلح ڈرون طیارے بھی مار گرائے۔

خلیفہ حفتر کی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو مصراتہ میں حکومت نواز ملیشیا کے خلاف کی گئی کارروائی میں اسے بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے جب کہ قومی فوج کو مصراتہ کے محاذ جنگ میں اہم کامیابی ملی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں