مصر میں ایک ہی خاندان کے 30 افراد کرونا کا شکار، دو جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصری حکام نے کل جمعہ کے روز بتایا کہ شمالی گورنری القلیوبیہ کے نواحی علاقے بھتیم میں دو خاندانوں میں کرونا پھیلنے کے بعد پورے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ تمام متاثرہ افراد کو معائنے اور علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

کرونا کا شکار ہونے والے خاندان کے دو لوگوں نےالعربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی خاندان کے قریبا 30 افراد میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے۔ متاثرہ افراد بھتیم کے علاقے میں دو سڑکوں کے آس پاس رہتے ہیں۔

Advertisement

کرونا کے متاثرہ 25 سالہ مریض نصر السید جسے اس وقت کفر الزیات شہر کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، نے بتایا کہ اس کا قصہ دو ہفتے قبل شروع ہوا۔ اس کے 50 سالہ چچاعبدالرئوف نصرکو اچانک قے اور تیز بخار شروع ہوا۔ اس کے سینے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اور غیرمعمولی نوعیت کا نزلہ زکام بھی شروع ہوگیا۔ وہ اپنا معائنہ کرانے شبرا الخیمہ کے علاقے میں ایک بڑے اسپتال میں گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ وہ سردیوں کے سخت نوعیت کے نزلہ زکام کا شکار ہے۔ وہ گھر واپس آیا اس کی دادی، پھوپھیاں اور دیگر خواتین دیر تک اس کے پاس بیٹھی رہیں اور اس کی عیادت کی۔

نوجوان نے بتایا کہ جس نوعیت کی بیماری اس کے بڑے چچا کو تھی انہیں علامات پر مبنی بیماری ان کے چچا عبدالفتاح نصر کو بھی لگ گئی۔ انہیں اسی اسپتال لے جایا گیا۔ وہ بھی معمول کے نزلہ زکام اور بخار کی دوائی لے کر واپس آگئے اور ان کی عیادت کے لیے بھی دیگر اقارب جمع ہوئے۔

اس کے بعد یکے بعد دیگر ان کے خاندان کے افراد کو ایسی ہی کیفیت میں اسپتال لے جایا جاتا رہا۔ آخری بار ان کے چچا عبدالرئوف کو ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

اسی خاندان کے ایک دوسرے فرد احمد صقر جو کرونا کا شکار ہوئے ہیں انہیں کرونا گھر کے دوسرے افراد سے لگا ہے اور اب ان کے خاندان کے 30 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کرونا کا شکارہونے والے دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں کہ ھشام السید اور عبدالرئوف السید کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں