میکسیکو : کرونا کے اندیشے کے سبب ساحلی قصبے نے بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

میکسیکو میں ساحلی قصبوں کی جانب آنے والے راستوں کو بند کرنے کا آغاز ہو گیا ہے۔ بعض مقامات پر مختلف نوعیت کی رکاوٹیں بھی کھڑی کر دی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بیرونی دنیا سے زمینی رابطہ منقطع کرنا ہے۔

خلیج کیلیفورنیا پر واقع قصبے پویرٹو پیناسکو کی جانب آنے والے تین ہائی ویز میں سے دو کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قصبے میں داخل ہونے والے ہر شخص پر 12 روز کا قرنطینہ نافذ ہو گا۔ قصبے میں صرف اس کی اپنی آبادی کے لوگوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ مقامی لوگوں کے علاوہ کوئی بیرونی شخص قصبے میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

Advertisement

قصبے کے میئر کے مطابق اس وقت کرونا وائرس کا کوئی کیس موجود نہیں ہے۔ لہذا حکام اس حالت کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

قصبے میں کڑی نوعیت کا کرفیو نافذ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں