براعظم افریقا کے ملک چاڈ کے اعلان کے مطابق اس کی فوج نے جھیل چاڈ میں واقع ایک جزیرے پر آپریشن کے دوران بوکوحرام تنظیم کے تقریبا 1000 شدت پسندوں کو موت کی نیند سلا دیا۔
چاڈ کی فوج کے ترجمان کرنل عظیم برماندوا نے جمعرات کی شام بتایا کہ آپریشن میں لڑائی کے آٹھ روز کے دوران 52 فوجی بھی ہلاک ہوئے جب کہ 196 زخمی ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق آپریشن کے ذریعے چاڈ، نائجیریا، نائیجر اور کیمرون کے درمیان وسیع علاقے میں مذکورہ جزیرے کو شدت پسندوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔
یہ آپریشن گذشتہ ماہ 23 مارچ کو بوکو حرام تنظیم کی جانب سے چاڈ کی فوج کے 92 سے زیادہ فوجیوں کو ہلاک کرنے کی کارروائی کے بعد شروع کیا گیا۔ یہ چاڈ کی فوج پر اب تک کا شدید ترین حملہ تھا۔
بوکو حرام کے باغی ارکان کی جانب سے دس سال سے زیادہ عرصے سے بغاوت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران شدت پسندوں نے ہزاروں شہریوں اور فوجی اہل کاروں کو ہلاک کیا۔ اس کے علاوہ لاکھوں لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑ جانے پر مجبور کر دیا۔
نائیجر کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان میں بتایا تھا کہ ملک کے مشرقی حصے میں بوکو حرام کے ہتھیاروں کے گودام اور عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ ایک جزیرے پر بم باری بھی کی گئی جس کو دہشت گرد (بوکو حرام کے عناصر) اپنے اڈوں کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ یہ پیش رفت چارڈ اور نائیجر کی جانب سے 29 مارچ کو شروع کیے گئے خصوصی آپریشن کے نتیجے میں سامنے آئی۔
مذکورہ آپریشن جھیل چاڈ (نائیجر، چاڈ اور نائجیریا کے بیچ) میں جاری ہے۔
-
نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے کے بعد 23 فوجی لاپتا
افریقی ملک نائیجیریا میں شدت پسند گروہ ’بوکو حرام‘ نے ملک کے شمال مشرقی ریاست میں گھات لگا کر کیے گئے ایک حملے میں دو درجن کے قریب فوجیوں ... بين الاقوامى -
اطالوی جرائم پیشہ مافیا داعش اور بوکو حرام کا معاونت کار
مافیا کی طرف سے شدت پسندوں کو منشیات فراہم کی جاتی ہیں بين الاقوامى -
نائیجیریا: فضائی حملے میں بوکو حرام کا سربراہ زخمی
کارروائی میں ابوبکر شیکاؤ کے متعدد ساتھی ہلاک بين الاقوامى