کرونا کے شکار نوجوان نے اپنی شادی اپنے گھر کے گیراج میں منعقد کرڈالی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دنیا بھرمیں پھیلنے والی کرونا کی وباء نے چھوٹے بڑے سماجی پروگرامات اور اجتماعات بری طرح متاثر کیے ہیں مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ان پابندیوں منفرد انداز میں چیلنج کرکے اپنی من پسند سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہی میں جنوبی افریقا کے ایک نوجوان 30 سالہ ڈین ماس بھی شامل ہیں جنہوں نے کرونا کا شکار ہونے اور گھر میں رہنے کی پابندی کے باوجود اپنی شادی گھر کے گیراج میں منعقد کرڈالی۔

فلم کے ہدایتکار 30 سالہ دولہا ڈین ماس نے اس پروگرام کی ایک ویڈیو بنائی جسے اب تک یوٹیوب چینل پر اڑھائی لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یوٹیوب پر ویڈیو کلپ میں قانون کی طالبہ (27 سال) دلہن گبی ماس ایسٹرسن نے کہا شادی میں تاخیر ایک بہت مشکل فیصلہ تھا۔ میں بہت گھبرا گئی تھی، خاص طور پر چونکہ سب کچھ تیار تھا۔ اس لیے شادی کو موخر کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

اس نے بتایا کہ ان کی شادی 21 مارچ کو طے کی تھی لیکن لڑکے کو کرونا ہوگیا تھا اور وہ اپنا علاج کرا رہا تھا۔ اس کے علاوہ حکومت نے ہر قسم کے اجتماعات اور شادی بیان کی تقریبات پر پابندی عاید کر رکھی تھی۔ اس لیے شادی کو ملتوی کرنا پڑا۔

اب دلہا صحت مند ہوگیا ہے اور انہیں نے اپنے گھر کے عقب میں موجود گیراج ہی میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کر دی۔ یہ تقریب چھبیس مارچ کو ہوئی۔

رائیٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا دلہا کا کہنا تھا کہ میں واقعی اس موقعے کو منانے کے لیے تقریب کے انعقاد کا خواہاں تھا۔

ویڈیو میں دلہن کو پھولوں سے کڑھائے ہوئے موسم گرما کے لباس میں ملبوس دکھایا گیا ہے۔ اب یہ جوڑا دسمبر میں شادی کو باضابطہ بنانے کا سوچ رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں