ترکی کے ایوان صدر نے آج اتوار کے روز اعلان کیا کہ انقرہ اسرائیل کی جانب سے کرونا کے خلاف لڑنے کے لیے طبی امداد کے لیے دی گئی درخواست پر ند روز میں عمل درآمد یقینی بنائے گا۔
ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کی درخواست پرعمل درآمد کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو بھی طبی امداد کی کھیپ بھیجیں گے۔
اس سے قبل ترکی کے اخبار "سوز جو" نے کہا تھا کہ انقرہ اور تل ابیب کے تعلقات میں غیر متوقع پیشرفت ہوئی ہے۔ گذشتہ برسوں کے دوران دونوں ملکوں میں تناؤ رہا ہے۔ ترکی نے انسانی وجوہات کی بناء پر اسرائیل کو طبی سازوسامان اور ماسک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
"بلومبرگ" ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ترک حکومت نے اسرائیل کو طبی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طبی سامان میں جراثیم سے پاک ماسک اور دستانے بھی شامل ہیں۔ ایک ترک عہدیدار نے بتایا کہ جمعرات کے روز اسرائیل کے تین کارگو طیارے طبی سامان لینے کے لیے ترکی کے انجرلیک ہوائی اڈے پراترے۔
اس حوالے سے اسرائیلی حکام نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اور اب بھی ابہامات غالب ہیں کہ آیا اس اقدام سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات بحال ہوں گے یا نہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا سے اب تک ایک سو افراد ہلاک اور 10 ہزار متاثر ہوئے ہیں۔
-
ترکی میں کرفیو کے بعد کئی علاقوں میں پرتشدد واقعات
دسیوں شہری کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے بين الاقوامى -
ترکی : کرونا وائرس کے سبب 31 شہروں میں اچانک کرفیو نافذ
ترکی میں کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے ملک کے 31 شہروں میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ان ... بين الاقوامى -
لیبی فوج نے مصراتہ میں ترکی کے دو ڈرون طیارے مار گرائے
لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی قیادت میں لڑنے والی فوج نے مصراتہ شہر میں ایک کارروائی کے دوران ترکی کے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ... بين الاقوامى