.

تھائی لینڈ میں نرسوں نےنوزائیدہ بچوں کے لیے خصوصی ماسک تیار کرلیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تھائی لینڈ میں کرونا وائرس کی وباء سے شیر خوار بچوں کو بچانے کے لیے ایک مقامی اسپتال کی نرسوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ماسک تیار کرلیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کرونا وبائی بیماری کی المناک ماحول تھائی لینڈ کے شہربینکاک کے 'پرارام 9' اسپتال میں نرسوں نے اسپتال سے گھر لے جاتے ہوئے 'کوویڈ -19' کے انفیکشن سے بچانے کے لیے دو نوزائیدہ بچوں کے لیے چھوٹے چہرے کے ماسک بنا کر سب کو حیران کردیا۔

امریکی 'ٹائم' میگزین نے بنکاک کے اس اسپتال سے حاصل کردہ معلومات کے بعد ایک خبرمیں لکھا ہے کہ نرسوں نے اسپتال سے فارغ کیے گئے دونوں بچوں کی مائوں نے بتایا کہ انہیں گھر جانے کے لیے ٹیکسی یا پبلک ٹرانسپورٹ لینا پڑے گی۔ ان کی گھروں کو واپسی کے حوالے سے اسپتال کی نرسیں فکر مند تھیں۔ بچوں کی مائوں سے ملاقات کے بعد وہ وہاں سے چلی گئیں اور کچھ دیر بعد وہ خود سے تیار کردہ ماسک لے کرآئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چہرے کے ماسک صرف قلیل مدتی تحفظ کا ایک ذریعہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں نوزائیدہ بچوں میں کرونا وائرس کے انفیکشن کا کوئی کیس نہیں ہے۔

اسپتال نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے واضح کیا کہ نومولود بچوں کے چہرے کے ماسک کی نرسوں کی جانب سے تیاری ایک "غیر معمولی واقعہ " ہے اور اسپتال ان نرسوں کی کاوش کی تحسین کرتا ہے۔