برطانوی وزیراعظم بورس جا نسن کے بارے میں ہفتے کے روز ان کے دفتر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم جانسن کرونا کا شکار ہونے کے بعد اب تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہیں۔
ٹن ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم کی صحت میں تیزی کے ساتھ اچھی پیشرفت ہو رہی ہے جبکہ سکریٹری داخلہ پریٹی پٹیل نے کہا کہ جانسن کے مکمل صحت یاب ہونے کے لیے ابھی کچھ وقت لگے گا۔
55 سالہ قدامت کنزر ویٹیو رہنما اتوار کے روز اپنا تیسرا ہفتہ لندن کے سینٹ تھامس اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں گزاررہے ہیں۔اس وقت وزیر خارجہ ڈومینک ریپ جانسن کی جگہ قائم مقام وزیراعظم کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
وزیراعظم بورس جانسن اسپتال میں اپنا وقت کیسے گذار رہے ہیں۔ اس حوالے سے برطانوی میڈیا میں خبریں آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن رو بہ صحت ہونے کے بعد اسپتال میں فلمیں دیکھتے اور اخبارات و جرائد کا مطالعہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم سوڈوکو گیم اور "لارڈ آف دی رنگز" سمیت دوسری ہالی وڈ کی فلموں سے دل بہلا رہے ہیں۔
وزیراعظم اسپتال میں کراس ورڈ پہیلیوں کے ذریعے بھی تفریح کرتے ہیں۔ ان کے ساتھ معاونت اور نگہداشت کرنے والے عملے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جمعہ کے روز صحت بہتر ہونے کے بعد رچرڈ ڈی گرانٹ کی کامیڈی فلم 'Withnail and I ' اور لارڈ آف دی رنگ دیکھی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم اپنی منگیتر اور گرل فرینڈ Carrie Symonds کی طرف سے بھیجے گئے ذاتی نوعیت کے پیغامات بھی پڑھتے ہیں۔ یہ پیغامات انہیں ڈاک کے ذریعے پہنچائے جاتے ہیں جس میں ان کے ہونے والے بچے کے بارے میں گفتگو شامل ہوتی ہے۔
-
شہزادہ چارلز میں کورونا وائرس کی تصدیق
برطانوی شہزادے چارلز میں چند علامتیں ظاہر ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے جس کے بعد شہزادے کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ... بين الاقوامى -
دنیا کو کورونا وائرس کے خطرے سے آگاہ کرنے والا چینی ڈاکٹر چل بسا
ڈاکٹر لی وینلیانگ کو پولیس نے 'افواہ' پھیلنے پر سخت نتائج کی دھمکی دی تھی بين الاقوامى -
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کا اعلان
متحدہ عرب امارات میں بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی (وام) نے امارات کی وزارت صحت کے بیان ... مشرق وسطی