.

یو اے ای :کرونا وائرس کے منفی معاشی اثرات ،کاروباری معاونت کے لیے مختلف فیسوں میں کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے اقتصادی امور نے کرونا وائرس کی مہلک وَبا کے کاروباروں پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے ازالے کے لیے اپنی 94 خدمات کی فیس کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق لائسنسوں کے انتظام ، ہنگامی تجارتی رجسٹریشن اور ٹریڈ مارکس پر بھی ہوگا۔

وزارت نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے کے مالیاتی اثرات کا تخمینہ 11 کروڑ 30 لاکھ درہم( تین کروڑ 10 لاکھ ڈالر) لگایا گیا ہے۔