برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو کے گورنر کرونا وائرس کی لپیٹ میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو کے گورنر ولسن ویٹزل کا کہنا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک وڈیو میں 52 سالہ ویٹزل نے کہا کہ "میں جمعے کے روز سے اپنی طبیعت کی خرابی محسوس کر رہا تھا۔ میں نے کوویڈ 19 وائرس کا ٹیسٹ کرایا تو اس کا نتیجہ مثبت آیا ہے ... میں بخار اور حلق میں ورم کے مسئلے سے دوچار تھا اور میری سونگھنے کی حِس ختم ہو گئی تھی۔ خدا کا شکر ہے کہ اب میں اپنی طبیعت بہتر محسوس کر رہا ہوں ... میں نقل و حرکت پر عائد پابندی اور طبی ہدایات کے ساتھ اپنا کام جاری رکھوں گا"۔

Advertisement

ولسن ویٹزل نے پیر کے روز اپنی ریاست ریو ڈی جنیرو میں قرنطینہ کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان کیا تھا۔ ریاست کی کُل آبادی 1.6 کروڑ ہے۔

ویٹزل نے اپنے وڈیو پیغام کے اختتام پر ریاست کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔

ریاست ریو ڈی جنیرو میں اب تک کرونا وائرس کے 3140 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں 224 افراد وفات پا چکے ہیں۔ برازیل میں اس وبائی مرض سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 25262 تک پہنچ چکی ہے۔ ان میں 1532 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں