کرونا سے صحت یابی کے بعد بورس جانسن ڈائوننگ اسٹریٹ کیوں نہیں جانا چاہتے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی سرکاری دیہی رہائش گاہ پر'کوویڈ 91’ (کرونا) سے صحت یاب ہونے کے بعد مزید بہتر ہونے کے لیے وقت گذاررہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں جب تک ان کی میڈیکل ٹیم ڈاؤننگ اسٹریٹ میں اپنا سرکاری کام شروع کرنے کا مشورہ نہیں دے گی اس وقت تک وہ 'ٹن ڈائوننگ اسٹریٹ' نہیں آئیں گے۔

ترجمان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ چیکرس میں رہ رہے ہیں اور تیزی کےساتھ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم کی صحت اور آرام ہرچیز پرمقدم ہےور ان کی طبی ٹیم نے انہیں فوری طور پر کام پر واپس نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔

قبل ازیں سوموار کے روز برطانوی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن اسپتال چھوڑنے سے پہلے کرونا وائرس سےمحفوظ ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ جانسن اپنا کام دوبارہ شروع کرنے کے لیے خود سے کوئی تاریخ طے نہیں کریں گے بلکہ طبی مشوروں پر عمل کریں گے۔

برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ بورس جانسن اس وقت اپنی ذمہ داریوں پر نہیں بلکہ صحت کی بحالی پر توجہ دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بورس جانسن کو اتوار کے روز سینٹ تھامس اسپتال سے تین ہفتے تک کرونا شکار رہنے کے بع ڈسچار کردیا گیا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بور جانسن نے اپنی صحت کی حالت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عوام سے کرونا کی وباٰ سے بچنے کے لیے گھروں میں رہنے کی تاکید کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں