کرونا کے باعث برطانیہ میں شاہی جوڑے کی شادی منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جمعرات کو میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں پھیلنے والی وبائی بیماری نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی پوتی شہزادی بیٹریس اور ان کی منگیتر ایڈورڈو مابیل موتزی کی شادی بھی منسوخ ہوگئی۔ خیال رہے کہ کرونا کہ وجہ سے کسی اہم جوڑے کی شادی منسوخ ہونے کایہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اب تک ایسی ان گنت شادیاں ملتوی کی جا چکی ہیں۔

شہزادی بیٹریس نے مارچ میں اپنی شادی کی تقریب کا پروگرام ترتیب دیا اور مئی میں بکنگھم پیلس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا تھا مگر حال ہی میں اس کی طرف سے ایک نیا اعلان سامنے آیا ہے جس میں شہزادی کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کی تقریب منسوخ کردی ہے۔

برطانوی جریدے 'پیپل' نے شہزادی پیٹرس اور اس کے منگیتر کے ترجمانوں کے حوالے سے بتایا کہ دونوں کا اس وقت شادی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ وہ اس وقت شادی کے بارے میں نہیں سوچتے ہیں۔ شادی کے بارے دوبارہ بندوبست کرنے کا وقت آئے گا لیکن ابھی یہ پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے'۔

تاہم بکنگھم پیلس کی طرف سے فوری طور پر اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں