یمن: 24 گھنٹوں میں حوثیوں کی جانب سے 114 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا نے 114 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

اتحاد کے مطابق وہ لڑائی کے اصولوں کے تحت انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے جب کہ اسے محاذوں پر اپنے دفاع کا قانونی حق حاصل ہے۔

اتحاد کا مزید کہنا ہے کہ "ہم جنگ بندی کی پاسداری کر رہے ہیں اور یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں"۔

اس سے قبل عرب اتحاد نے جمعرات کے روز اعلان میں بتایا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی۔ اس دوران دشمنانہ عسکری کارروائیوں میں ہر قسم کے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

یاد رہے کہ یمن میں عرب آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے رواں ماہ 8 اپریل کو دو ہفتوں کے لیے جامع فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے اثرات کا مقابلہ کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں