.

یو اے ای میں جھوٹی خبریں پھیلانے پر5400 ڈالر تک جرمانہ عاید کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے کرونا وائرس سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو 5400 ڈالر تک جرمانہ عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دبئی کے میڈیا دفتر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ اطلاع دی ہے کہ ’’ کسی بھی فرد پر کرونا وائرس سے متعلق جھوٹی یا غیر مجاز اور غیر نمایندہ طبی معلومات پھیلانے پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔وزارت صحت یا مقامی صحت اتھارٹی کے بغیر اور سرکاری اعلانات کے منافی کوئی بھی فرد خبریں جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے۔‘‘

اماراتی کابینہ نے یہ فیصلہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے تناظر میں کسی بھی اچھوت مرض سے متعلق کیا ہے۔بیان کے مطابق اس فیصلہ کا مقصد معاشرے کی صحت کا تحفظ ہے۔

یو اے ای نے اب تک کرونا وائرس کے 6302 کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ ان میں سے 1188 صحت یاب ہو چکے ہیں اور 37 کی اموات ہوئی ہے۔