یونانی لڑاکا جہازوں نے ترک جنگی طیاروں کی طرابلس کی طرف پرواز ناکام بنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکی کے پڑوسی ملک یونان نے ترکی کے جنگی طیاروں کی لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے معیتیقہ کی طرف پرواز ناکام بنا دی۔

یونانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعہ کے روز بحیرہ روم کی فضائی حدود سے ترکی کے 'ایف 16' جنگی طیاروں نے لیبیا کی طرف پرواز کی کوشش کی تو یونانی فضائی کو اس کا علم ہوگیا۔ اس پریونانی جنگی طیارے فوری حرکت میں آئے اور انہوں نے ترکی کے لیبیا کے لیے جنگی مشن کو روک دیا۔

Advertisement

اتیھنز کے ذرائع کے مطابق یونان کے 11 لڑاکا طیاروں نے ترک جنگی طیاروں کو روکنے کی مہم میں حصہ لیا۔ تاہم دونوں ملکوں کے جنگی طیاروں کے درمیان ٹکرائو نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ ترکی پر الزام ہے کہ وہ لیبیا کے جنرل خلیفہ حفتر کی زیرکمان نیشنل آرمی کے خلاف قومی وفاق حکومت کی مسلح، افرادی قوت اور مالی مدد کررہا ہے۔

لیبی فوج کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات نے حالیہ ایام میں لیبیا کے ساحلی علاقوں میں ترک کی غیرمسبوق مشکوک سرگرمیاں نوٹ کی ہیں۔

لیبی فوج نے یونانی جنگی طیاروں کی مہم کے بارے میں العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے 'ایف 16، بوئنگ ،سی 135 اور 'ای 7' طرز کے جہازوں کی مدد سے لیبیا کی قومی وفاق کی وفادر ملیشیائوں کو میزائل اور دیگر جنگی سازومان کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف ترکی کی وزارت دفاع نے یونان اور لیبیا کی نیشنل آرمی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ لیبیا بحیرہ روم میں اس کی فوج ان دنوں مشقیں کررہی ہے اور بعض ممالک ان مشقوں کو لیبیا میں فوجی مداخلت سے تعبیر کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں