کرونا وائرس گذشتہ برس دسمبر میں چین میں نمودار ہوا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک یہ وبا دنیا بھر میں 167500 افراد کو موت کے منہ میں دھکیل چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ حفاظتی پابندیوں کو اٹھانے میں جلدی نہ کی جائے۔ ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ ویکسین حاصل ہونے تک اس وبا سے مطابقت پیدا کی جائے۔ ساتھ ہی متنبہ کیا گیا ہے کہ طرز زندگی کو بدلنے کی ضرورت ہے تا کہ معاشرہ کرونا وائرس کے انسداد کے بیچ کام کر سکے۔
عالمی ادارہ صحت نے منگل کے روز ہدایت دی ہے کہ مذکورہ وبا کی روک تھام کے لیے عائد عمومی گوشہ نشینی کے اقدامات ختم کرنے کا عمل بتدریج ہونا چاہیے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ وقت سے قبل قیود میں نرمی کا نتیجہ اس متعدد وبا کے پھر سے لوٹنے کی صورت میں سانے آئے گا۔
پیر کے روز گرینچ کے وقت کے مطابق شام 7 بجے تک سرکاری طور پر سامنے آنے والے اعداد و شمار مطابق اب تک دنیا کے 193 ممالک اور ریجنز میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2437170 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 167594 افراد فوت ہو چکے ہیں۔ تاہم متاثرین کی یہ تعداد حقیقی تعداد کا محض ایک حصہ ہے۔ اس لیے کہ دنیا کے بہت سے ممالک میں کرونا کے متاثرہ افراد کے ٹیسٹ ہونا ابھی باقی ہیں۔ اب تک 545400 افراد اس وبائی مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
پیر کی شام مذکورہ وقت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں کرونا کے سبب 3667 مزید افراد دنیا سے رخصت ہو گئے۔ اس دوران 73979 نئے کیس بھی سامنے آئے۔
امریکا دنیا بھر میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ یہاں کرونا کے سبب پہلی وفات رواں سال فروری کے اواخر میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک امریکا میں اس وبائی مرض س مرنے والوں کی تعداد 40931 ہو چکی ہے۔ ملک میں اب تک 766212 کیس سامنے آئے ہیں جب کہ حکام کم از کم 71581 افراد کے صحت یاب ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔
امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اطالیہ ہے۔ یہاں 181228 کیسوں میں سے 24114 افراد فوت ہو چکے ہیں۔ اسپین میں 200210 متاثرین میں 20852 افراد دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ فرانس میں 155383 کیس سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 20265 افراد موت کا شکار ہوئے۔ برطانیہ میں 124743 متاثرین میں سے اب تک 16509 اموات واقع ہوئی ہیں۔
دنیا میں سب سے پہلے کرونا وائرس چین میں گذشتہ برس دسمبر میں نمودار ہوا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک چین (مکاؤ اور ہانگ کانگ کے بغیر) میں کرونا کے 82747 کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 4632 متاثرین فوت جب کہ 77084 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔