حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد کارمضان سے قبل 874 قیدیوں کی رہائی کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے رمضان کے آغاز سے قبل 874قیدیوں کی جیلوں سے رہائی کا حکم دیا ہے۔

دبئی کے میڈیا دفتر نے بدھ کو ٹویٹر پر ان قیدیوں کی رہائی کی اطلاع دی ہے۔ شیخ محمد متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم ہیں۔ وہ ہر سال رمضان کے آغاز سے قبل دبئی کی جیلوں سے معمولی جرائم میں قید افراد کی رہائی کا حکم دیتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ رمضان سے قبل یو اے ای میں شامل تمام سات امارتوں میں قیدیوں کی رہائی ایک روایت ہے۔قبل ازیں یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے 1511 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

اس مرتبہ رمضان المبارک غیر معمولی حالات میں آرہا ہے اور یو اے ای نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بعض دوسرے ممالک کی طرح مساجد کو بند کردیا ہے اور مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ رمضان المبارک میں نماز تراویح اپنے گھروں ہی میں ادا کریں۔

دنیا کے دوسرے مسلم ملکوں میں بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نماز تراویح مسجد کے بجائے گھروں میں ادا کریں۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں تراویح کی صرف دس دس رکعت ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں