سعودی عرب اقوام متحدہ کی دو اہم کمیٹیوں اقتصادی و سماجی ترقی کا رکن منتخب ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
گذشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران یواین کی سائنس وٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمیٹی 'سی ایس ٹی ڈی' کے سیشن 2021ء تا 2024ء تک سعودی عرب کی رکنیت کی منظوری دی گئی۔
اسی طرح بدھ کے روز ہونے والی رائے شماری میں سعودی عرب کو اقوام متحدہ سال 2021-2023ء تک کے لیے کمیشن برائے انسداد جرائم اور فوجداری انصاف (سی سی پی سی) کا رکن مقرر کیا گیا۔
اقوام متحدہ میں ہونے والی رائے شماری میں تمام ارکان نے مملکت کو ان دونوں کمیٹیوں کا رکن مقرر کرنے کی حمایت کی۔ اقوام متحدہ کی سماجی اور اقتصادی کمیٹی کی رکنیت کا حصول سعودی عرب کی عالمی فورم پر اہم کامیابی ہے۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں مملکت اقوام متحدہ کے فورم سے اقتصادی اور سماجی شعبوں میں اپنا کردار ادا کرنے اور دوسرے ممالک کے تجربات سے استفادے کی صلاحیت حاصل کرے گا۔
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبد اللہ بن یحییٰ المعلمی نے سعودی پریس ایجنسی'ایس پی اے' کو ایک بیان میں کہا کہ 'یو این' کمیٹیوں میں سعودی عرب کی رکنیت مملکت کےلیے ایک خوش آئند خبر ہے۔ اقوام متحدہ کی کمیٹیوں میں سعودیہ کی رکنیت مملکت کے اقتصادی اور سماجی شعبوں میں کردار کا اعتراف ہے۔ اس پیش رفت سے سعودی عرب کے عالمی سطح پر تعلقات کے نئےافق سامنے آئیں گے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔
-
کرونا وائرس : سعودی وزارت صحت کے لیے 47 ارب ریال مختص، نجی شعبے کو 23 ارب ملیں گے
سعودی عرب کی حکومت نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت کو مزید 47 ارب ریال (12۰5 ڈالر) دینے کا اعلان کیا ... بين الاقوامى -
سعودی عرب تیل مارکیٹ کے استحکام اور اوپیک پلس کی پیداوار میں کٹوتی کے لیے پُرعزم
سعودی عرب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تیل کی عالمی مارکیٹ میں استحکام چاہتا ہے۔اس نے اپنے اس عزم کا بھی اعادہ کیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ مل کر آیندہ ... بين الاقوامى -
سعودی عرب:کرونا وائرس کے 1147 نئے کیسوں کی تصدیق
سعودی عرب نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1147 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق مملکت میں اس مہلک وبا کا شکار ہونے ... بين الاقوامى