شام پر چڑھائی، کینیڈا نے ترکی کو اسلحہ کی سپلائی پر پابندی میں توسیع کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کے رد عمل میں کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کو ہتھیاروں کی نئی برآمدات پر عاید کی گئی پابندی غیر معینہ مدت کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔

کینیڈا کے' CBC News' چینل کے مطابق ترک فوج کی جانب سے شمالی شام پر حملہ کرنے کے بعد کینیڈا نے گذشتہ موسم خزاں میں ترکی کو اسلحہ کی برآمدات پرپر پابندی عاید کردی تھی۔ اب اس میں غیرمعینہ مدت کے لیے توسیع کردی گئی ہے۔

Advertisement

کینیڈا کے عالمی سطح پراسلحہ ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر چارلس میری میٹ نے ایک ای میل میں کہا ہے کہ ترکی کو اسلحہ کی سپلائی کی بحالی غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

تُرکی کینیڈا کی حکومت کے "قابل اعتماد" ممالک کی فہرست میں شامل رہا ہے، جہاں کینیڈا کے دفاعی ٹھیکیدار محفوظ طریقے سے کاروبار کرتے رہے ہیں اور جدید ترین اسلحہ بیچ سکتے ہیں۔ تاہم نئے نوٹیفکیشن سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ترکی کو کچھ فوجی ساز و سامان نہیں دیا جائے گا۔ جن کمپنیوں کے پاس یہ سامان ہے وہ ترکی کو فروخت کرنے کی اجازت کے لیے درخواست نہیں دے سکیں گی۔

اس قرارداد میں متعلقہ اشیاء میں گولہ بارود، ہلکے ہتھیار، شیلڈز، حفاظتی سامان، الیکٹرانکس اور دیگر شامل ہیں۔ ترکی نے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن قیمت مناسب کرے تو وہ امریکی ساختہ "پیٹریاٹ" ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم خریدنے کے لیے تیار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں