چین سے جنگلی جانوروں کی منڈیاں بند کرنے کو کہا ہے: مائیک پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا نے چین سے جنگلی جانوروں کی منڈیوں کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں کی منڈیوں اور جانوروں کے ذریعے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ لگتا ہے کہ ان مںڈیوں اور کرونا وائرس جیسی متعددی امراض کے درمیان بھی کوئی رشتہ ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نیا کورونا وائرس پچھلے سال کے آخر میں وسطی چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ میں شروع ہوا تھا۔

Advertisement

خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' کے اعدادوشمار کے مطابق یہ وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے جس میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور 26 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

پومپیو نے بدھ کے روز دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ غیر قانونی طور پر قائم کی گئی جانوروں کی منڈیوں اوران کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کی ضرورت ہے۔ ہم نے جمہوریہ چین سے کہاہے کہ وہ جنگلی جانوروں کی منڈیاں بند کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں