امریکی سپریم کورٹ کا ہجرت سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے کو معطل کرنے سے انکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا میں جمعے کے روز سپریم کورٹ نے نیویارک اور دو دیگر ریاستوں کی جانب سے کرونا وائرس کی وبا کے دوران مہاجرین سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کو معطل کرنے کی کوشش مسترد کر دی۔

ٹرمپ کی مذکورہ پالیسی ایسے مہاجرین کو مستقل قانونی رہائش پیش کرنے پر پابندی عائد کرتی ہے جو امریکی انتظامیہ کے غالب گمان کے مطابق مستقبل میں حکومتی مدد کے محتاج ہو سکتے ہیں۔ امریکی سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں نیویارک، کونیٹیکٹ اور ویرماؤنٹ ریاستوں کی درخواست خارج کر دی۔

Advertisement

مذکورہ ریاستوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کی کوششوں میں رکاوٹ بنے گا۔ اس لیے کہ مہاجرین طبی نگہداشت اور عمومی خصوصیات کے حصول سے محروم رہیں گے جو لوگوں کے تحفظ کے بنیادی آلات کار ہیں۔

ہجرت کے حقوق کا دفاع کرنے والوں کی جانب سے ہجرت کے قانون پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ قانون غیر سفید فام مہاجرین کو غیر متوازن تناسب کے ساتھ بے دخل کر دے گا۔

ٹرمپ نے 22 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ ملک میں ملازمتوں کے تحفظ کے واسطے 60 روز کی عارضی مدت کے لیے امریکا ہجرت کو معطل کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر نے یہ بات ٹویٹ میں کہی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں