برطانیہ میں کرونا وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار کی حد کو چُھونے کے قریب ہے۔
گذشتہ روز جمعے کو ہونے والے اعلان کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر کرونا کے مزید 684 مریض دنیا سے رخصت ہو گئے۔ اس طرح برطانیہ میں مذکورہ وبائی مرض میں مبتلا ہو کر مرنے والوں کی کُل تعداد 19506 ہو گئی ہے۔
کرونا سے اموات کی تعداد کا بیس ہزار کی حد سے تجاوز حکومت کے لیے پریشان کن ہو گی۔ حکومت کے ایک سینئر مشیر پیٹرک ویلنس نے 17 مارچ کو کہا تھا کہ کرونا سے اموات کی تعداد کا بیس ہزار سے کم رہنا ایک اچھا نتیجہ ہو گا، ہم اس کے آرزومند ہیں۔
امریکا، اطالیہ، ہسپانیہ اور فرانس کے بعد کرونا کے سبب اموات کی تعداد کے لحاظ سے برطانیہ کا دنیا میں پانچواں نمبر ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اموات کا اوسط چند ہفتوں کے بعد ہی نیچے آنا شروع ہو گا۔
دوسری جانب جرمنی میں روبرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 2055 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس طرح جرمنی میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 152438 ہو گئی ہے۔
ہفتے کے روز اعلان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملک میں کرونا کے مزید 179 مریض فوت ہو گئے۔ اس طرح جرمنی میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر اب تک کُل 5500 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
-
سعودی عرب: کرونا وائرس سے مزید 1172 افراد متاثر
سعودی عرب میں وزارت صحت نے جمعے کے روز کرونا وائرس کے مزید 1172 کیسوں کے اندراج کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح مملکت میں اس وبائی مرض سے متاثر ہونے والے ... بين الاقوامى -
امریکا میں کرونا سے فوت ہونے والوں کی یومیہ تعداد میں نمایاں کمی
چین میں حکام نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے مزید 12 کیسوں کے سامنے آنے کا اعلان کیا ہے جب کہ کوئی نئی وفات نہیں ہوئی۔ ادھر امریکا میں 24 گھنٹوں کے ... بين الاقوامى -
سعودی عرب نے کرونا سے بچائو کے لیے لیبرمیں سماجی دوری کا مسئلہ کیسے حل کیا؟
سعودی عرب میں کرونا کی وبا پھیلنے سے روکنے کے جہاں دیگر اقدامات کیے گئے وہیں غیرملکی لیبر کو بھی اس بیماری سے بچانے اور لیبر کے ذریعے وبا کے مزید ... بين الاقوامى