سعودی عرب میں وزارت صحت نے جمعے کے روز کرونا وائرس کے مزید 1172 کیسوں کے اندراج کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح مملکت میں اس وبائی مرض سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 15102 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ متاثرین کی مجموعی تعداد میں 25% سعودی شہری اور 75% غیر ملکی مقیمین ہیں۔
متاثرین میں 93 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ان کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
اس کے مقابل سعودی عرب میں کرونا کے مزید 124 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس طرح مملکت میں اب تک اس وبائی مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2049 ہو گئی ہے۔
جمعے کے روز اعلان میں بتایا گیا کہ مملکت میں کرونا کے سبب مزید 6 اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس طرح اب تک وبائی مرض سے متاثر ہو کر فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 127 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے سماجی فاصلے سے متعلق ہدایات پر عمل جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسی طرح انہوں نے ہدایت دی کہ یومیہ ذاتی جائزہ حاصل کرنے کے لیے "موعد" ایپلی کیشن کا استعمال کیا جائے۔
-
سعودی عرب نے کرونا سے بچائو کے لیے لیبرمیں سماجی دوری کا مسئلہ کیسے حل کیا؟
سعودی عرب میں کرونا کی وبا پھیلنے سے روکنے کے جہاں دیگر اقدامات کیے گئے وہیں غیرملکی لیبر کو بھی اس بیماری سے بچانے اور لیبر کے ذریعے وبا کے مزید ... بين الاقوامى -
سعودی عرب میں ماہ صیام کے دوران ہوٹل کھولنے کے لیے نئے احکامات
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ملک میں جاری کرونا بحران کے دوران وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے ماہ صیام کی مناسبت سے نئے حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ... مشرق وسطی -
سعودی عرب : کرونا وائرس سے مزید سات اموات ، 1158 نئے کیس
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کا شکار مزید سات افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 1158 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔مملکت میں اب اس مہلک ... بين الاقوامى