یمن کے کے مغربی صوبے الحدیدہ میں جمعے کے روز دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
یہ مواد حوثی ملیشیا نے سڑک کے کنارے نصب کیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں ان افراد کو لے کر جانے والی وین مکمل طور پر جل گئی۔
مقامی اور طبی ذرائع نے بتایا کہ الحدیدہ صوبے کے ضلع بیت الفقیہ میں دھماکے کا نشانہ بننے والی وین جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں کو لے کر جا رہی تھی۔
یاد رہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے نصب کیے گئے دھماکا خیز آلات اور بارودی سرنگوں کے نتیجے میں مغربی ساحل کے علاقے میں اب تک درجنوں شہری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ بارودی مواد سڑکوں، کھیتوں اور شہریوں کے گھروں پر نصب کیا گیا۔
-
صنعاء :حوثی ملیشیا نے سابق یمنی وزیرثقافت کو اغوا کر لیا
ایران کی حمایت یافتہ یمن کی حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں نے اتوار کے روز دارالحکومت صنعاء میں سابق وزیر ثقافت خالد الرویشان کے گھر پر دھاوا بولا ہے اور ... بين الاقوامى -
حوثی عدالت سے یمن کے چار صحافیوں کو سزائے موت کا حکم
چاروں صحافی پانچ سال سے حوثیوں کی قید میں ہیں بين الاقوامى -
حوثی ملیشیا یمن میں جنگ بندی کا جواب دے:یو این سلامتی کونسل کا مطالبہ
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے یک طرفہ اعلانِ جنگ بندی کا خیرمقدم بين الاقوامى