شرم ناک خاموشی کے بعد سلامتی کونسل کا کرونا وائرس کے خلاف متحرک ہونے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایسے وقت میں جب کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور دو لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا کے سبب موت کا شکار ہو چکے ہیں ،،، آخر کار عالمی سلامتی کونسل اپنی خاموشی ختم کر کے حرکت میں آ گئی۔

سلامتی کونسل میں آئندہ ہفتے کوویڈ - 19 وائرس کے بحران کے حوالے سے پہلی قرار داد منظور کی جائے گی۔ یہ پیش رفت امریکا، چین اور روس کے بیچ ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک انقسام کی صورت حال دیکھے جانے کے بعد سامنے آ رہی ہے۔

Advertisement

دوسری عالمی جنگ کے بعد بدترین عالمی بحران کا سامنا کرنے میں اقوام متحدہ کی اعلی ترین باڈی کی باعث شرم خاموشی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سفیر نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بیان میں کہا کہ مہاتما گاندھی نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ تاخیر اپنے طور سے "تشدد کی ایک کارروائی" ہو سکتی ہے۔

حالیہ مذکورہ قرارداد کو تیونس اور فرانس نے مشترکہ طور پر پیش کیا ہے۔ قرارداد میں تمام ممالک کے درمیان رابطہ کاری کو مضبوط بنانے، دشمنانہ کارروائیاں روک دینے اور تنازعات میں گھرے ممالک میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اس قرارداد میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی کوششوں کو سپورٹ کرنے کے علاوہ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہ ذیلی ایجنسیاں کرونا وائرس کے سیاسی، اقتصادی اور سماجی منفی اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

غالب گمان ہے کہ رائے شماری سے قبل قرارداد کے مشترکہ متن میں کئی ترامیم دیکھی جائیں گی۔ قرارداد پر رائے شماری کی تاریخ متعین نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کے بحران کو زیر بحث لانے کے لیے اب تک سلامتی کونسل کا صرف ایک اجلاس ہوا ہے۔ یہ اجلاس جرمنی اور اسٹونیا کی درخواست پر رواں ماہ 9 اپریل کو وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں