یو اے ای : مزید490 افراد کرونا وائرس کا شکار، چھے مریض چل بسے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات میں مزید 490 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور اس مہلک مرض میں مبتلا چھے افراد چل بسے ہیں۔

یو اے ای کی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں کی تعدد 82 ہوگئی ہے اور اس سے متاثرہ کل کیسوں کی تعداد 10839 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 112 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک 2090 افراد تن درست ہوچکے ہیں اور اس وقت کرونا کے 8667 مریض زیر علاج ہے۔

Advertisement

اماراتی حکومت کی ترجمان آمنہ الضحاک کا کہنا ہے کہ ورکروں کے امور کے ذمے دار حکام ان کی اقامت گاہوں کے دورے کررہے ہیں اور ان کی صفائی، ستھرائی اور جراثیم کش اسپرے سمیت حفاظتی احتیاطی تدابیر کو یقینی بنا رہے ہیں۔ان کی کھانا پکانے اور کھانا کھانے کی جگہوں کا بہ طور خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ''ورکر جن دکانوں پر جاتے ہیں ، جن بسوں میں سوار ہوتے ہیں اور جہاں کام کرتے ہیں ،ان سب کا معائنہ کیا جارہا ہے۔حکومت کی احتیاطی تدابیر کے تحت بعض ورکروں کی نقل وحرکت محدود کردی گئی ہے اور خیراتی ادارے ایسے ورکروں کو ان کی اقامت گاہوں پر امدادی خوراک یا ادویہ یا حفاظتی ماسک وغیرہ پہنچا سکتے ہیں۔''

خاتون ترجمان نے بتایا ہے کہ یو اے ای کی حکومت کووِڈ-19 کا شکار ہونے والے تمام ورکروں کی تشخیص اور علاج کے اخراجات خود برداشت کررہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں