کرونا وائرس : یواے ای میں خدمات مراکز سخت احتیاطی تدابیرکے ساتھ 2مئی کو کھل جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد عاید کردہ پابندیوں کو بتدریج نرم کرنا شروع کردیا ہے اور اس نے سخت احتیاطی تدابیر میں دو مئی سے بعض اہم سرکاری دفاتر اور خدمات کے مراکز کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

یواے ای کی وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات نے کہا ہے کہ وہ دو مئی سے اپنے تمام خدمات مراکز کو کھول دے گی۔وہ صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک صارفین کے لیے کھلے رہیں گے۔اس دوران میں ملازمین اور صارفین دونوں کے تحفظ کے لیے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اس وزارت نے 29 مارچ کو کرونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنے دفاتر بند کردیے تھے۔

Advertisement

اس نے کہا ہے کہ ان خدمات مراکز میں کل گنجائش کا صرف 30 فی صد صارفین کو آنے کی اجازت ہوگی۔اسی طرح ان مراکز میں کل ملازمین میں سے صرف 30 فی صد حاضر ہوں گے۔

وزارت نے ان مراکز میں آنے والے صارفین کے لیے بعض رہ نما اصولوں کا اعلان کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ چہرے پر ماسک ، ہاتھوں پر دستانے پہن کر آئیں اور حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کریں۔بچّوں اور ضعیف العمر افراد کو ان مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

امارات کے شعبہ اقتصادیات دبئی اکانومی نے اتوار کو یہ اعلان کیا تھا کہ حکومت کے لین دین کے مراکز سماجی فاصلے سے متعلق قواعد کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا کام شروع کرسکتے ہیں۔ٹرانزیکشن کاؤنٹرز صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک کھلے رہیں گے۔

ان دفاتر کے ساتھ صارفین کو آن لائن اور دوسرے فاصلاتی طریقوں سے بھی خدمات مہیا کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔صارفین اور عملہ دونوں صفائی ،ستھرائی اور سماجی فاصلے کے لیے رہ نمااصولوں کا خیال رکھیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں