.

حوثیوں کی لوٹ مار جاری، غریبوں کا زکوٰۃ کا مال بھی لوٹ لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے شہریوں کے اموال کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ حوثی ملیشیا نے ماہ صیام میں غریب شہریوں کے لیے حکومت کی طرف سے بھیجے گئی زکوٰۃ کی رقوم بھی ان سے چھین لی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے صنعاء میں ایک کاروباری ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماہ صیام آتے ہی حوثی ملیشیا کی انتقامی کارروائیوں اور لوٹ مار میں اضافہ ہوگیا تھا۔ حوثی ملیشیا نے اپنے زیرتسلط علاقوں میں شہریوں کے لیے جمع کردہ زکوٰۃ کی رقم بھی چھین لی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے نجی کاروباری اداروں، بازاروں، پراپرٹی مالکان اور زرعی اراضی کے مالکان سے زکوٰۃ کے حصول کے لیے فیلڈ کمیٹیاں قائم کررکھی ہیں۔ یہ ٹیمیں ان کاروباری مراکز میں جا کر دھمکی سے ان سے زکوٰۃ کی آڑ میں مال بٹورنے میں سرگرم ہیں۔

حوثیوں کی طرف سے ایک عوامی نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں سختی کے ساتھ کہا گیا ہے کہ کوئی شخص یا کاروباری ادارہ اپنا زکوٰۃ کا مال انفرادی طور پر غریبوں میں تقسیم نہ کرے بلکہ زکواۃ کی مد میں دی جانے والی رقوم حوثیوں کے مقرر کرنے نمائندوں کو ادا کی جائے۔

خیال رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء اور کئی دوسرے شہروں پرقابض حوثی ملیشیا اس سے قبل بیرون ملک سے جنگ زدہ شہریوں کی امداد کے لیے آنے والے امدادی سامان کی لوٹ مار میں بھی پیش پیش رہی ہے۔