گیلپ سروے: 49% لوگ ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کے باوجود گذشتہ دو ہفتوں میں ان کی کارکردگی پر طمانیت کے تناسب میں 6 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات گیلپ کے حالیہ سروے میں بتائی گئی۔ سروے کو امریکی چینل فوکس نیوز نے نشر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 49% لوگ صدر ٹرمپ کی کارکردگی پر اطمینان رکھتے ہیں۔ اس کے مقابل 47% کا کہنا ہے کہ وہ صدر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ گیلپ سروے میں ٹرمپ کے حوالے سے سامنے آئے والی یہ بہترین کارکردگی ہے۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل صرف 43% لوگ امریکی صدر کی کارکردگی سے مطمئن تھے۔

گیلپ سروے کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے 50% افراد صدر ٹرمپ سے راضی ہی۔ اس کے مقابل 48% لوگ اس حوالے سے صدر کے طریقہ کار اور اقدامات سے راضی نہیں۔

مزید برآں ریپبلکن پارٹی کے 93% ارکان صدر کے منصب پر ٹرمپ کی موجودگی کی تائید کرتے ہیں۔ اس کے مقابل ڈیموکریٹس میں یہ تناسب 8% سے زیادہ نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں